12:55 pm
 اب وقت آ گیاہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کو عزت بخشنا بند کر دیں، عمران خان

اب وقت آ گیاہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کو عزت بخشنا بند کر دیں، عمران خان

12:55 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے قوم کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اب وقت آ گیاہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کو عزت بخشنا بند کر دیں جنہوں نے ہماری قوم کو تباہ کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” اب وقت آ گیاہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کو عزت بخشنا بند کریں جنہوں نے ہماری قوم کو تباہ کیا اور عوام کو غربت میں دھکیلا
اور وہ اب جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں ، اب انہیں کوئی پروٹوکول نہیں دیا جائے گا ، عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو کہاں ایسا خصوصی ٹریٹمنٹ ملتا ہے ؟ ، اب وقت آ گیاہے کہ ان کے ساتھ مجرموں والا سلوک کیا جائے ۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ روز اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیاہے جس کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب بھی کیا جس میں کافی مشکلات بھی پیش آئیں تاہم اب عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سے عوام کیلئے خصوصی پیغام ٹویٹر کے ذریعے جاری کیا ہے ۔ گزشتہ روز کیے گئے خطاب میں عمران خان نے گزشتہ 10 سال کی کرپشن کا پتہ لگانے کے لیے اپنی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا ۔

تازہ ترین خبریں