10:39 am
بجٹ 20-2019: گریجویٹ نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

بجٹ 20-2019: گریجویٹ نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

10:39 am

اسلام آباد: حکومت نے حال ہی میں گریجویشن مکمل کرنے والے نوجوانوں کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔قومی اسمبلی میں 20-2019 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے، نئے گریجویٹس کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں، ایسے گریجویٹس کو ملازمت
فراہم کرنے والے افراد کو ایک نیا ٹیکس کریڈٹ دینے کی تجویز ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ یونیورسٹیوں اور اداروں سے حال ہی میں گریجویشن مکمل کرنے والے نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے والے افراد کو ادا کردہ سالانہ تنخواہ کے حساب سے ٹیکس کی رعایت دی جائےگی۔یہ ٹیکس رعایت کاروباری اداروں کی طرف سے اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں کلیم شدہ اخراجات کے علاوہ ہو گا۔ ایسے افراد جنہوں نے یکم جولائی 2017ء کے بعد گریجوایشن مکمل کی ہو گی انہیں ٹیکس رعایت کے مقصد کیلئے نیا گریجویٹ تصور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں