03:30 pm
خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 16نشستوں پرہونیوالے انتخابات ملتوی

خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 16نشستوں پرہونیوالے انتخابات ملتوی

03:30 pm

پشاور(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں انتخابات 18 دن کے لئے ملتوی کردئیے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر الیکشن ملتوی کردیے، قبائلی اضلاع میں ہونے والے یہ انتخابات 18 دنوں کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں انتخابات پہلے 2 جولائی کو شیڈول تھے جو اب 20 جولائی کو ہوں گے۔واضح رہے خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن سے انتخابات 20 روز تک ملتوی کرنے کے لئے درخواست کی تھی اور انتخابات ملتوی کرنے کی 6 وجوہات بیان کی گئی تھیں۔

تازہ ترین خبریں