03:30 pm
پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ملتے ہی پینترا بدل ڈالا

پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ملتے ہی پینترا بدل ڈالا

03:30 pm

اسلام آباد (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود سے گذرنے کا ارادہ بدل دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے چند روز قبل بشکیک کیلئے وی وی آئی پی طیارے کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دی تھی،پاکستان نے درخواست کو قبول کرتے ہوئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
ذرائع کے مطابق اجازت 13 جون کو بھارت سے کرغزستان فضائی روٹ استعمال کرنے کے لئے دی گئی تھی تاہم اجازت ملنے کے بعدمودی سرکار نے پینترا بدل لیا۔ ذرائع کے مطابق مودی کا طیارہ اب پاکستان کے بجائے عمان ایران اور مشرقِ وسطیٰ ممالک سے گذر کر بشکیک جائیگا۔

تازہ ترین خبریں