04:02 pm
عمران فاروق کا قتل الطاف حسین کی سالگرہ کا تحفہ تھا،ڈاکٹر شاہد مسعود

عمران فاروق کا قتل الطاف حسین کی سالگرہ کا تحفہ تھا،ڈاکٹر شاہد مسعود

04:02 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہدمسعود کہتے ہیں کہ الطاف حسین کو ڈاکٹر عمران فاروق کی لاش کا تحفہ سالگرہ کے دن دیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ 17 ستمبر کو بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی سالگرہ ہوتی ہے اور فیصلہ یہ کیا گیا کہ 16 ستمبر کو الطاف حسین کو ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل کر کے تحفہ دینا ہے۔
اس طرح بانی ایم کیو ایم کی سالگرہ سے ایک دن پہلے ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل کیا گیا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کی الطاف حسین سے ناراضگی چل رہی تھی۔جس کے بعد کراچی سے دو بندے آئے اور انہیں ڈاکٹر عمران فاروق کے بارے میں بتایا گیا جو ان کی ریکی کرتے رہے۔پھر الطاف حسین کی سالگرہ سے قبل ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل کیا گیا اور الطاف حسین کوانکی لاش بطور تحفہ پیش کی گئی۔

تازہ ترین خبریں