09:03 pm
عمران خان ڈرپوک ،پیچھے سے وارکرتاہے ،مریم نواز

عمران خان ڈرپوک ،پیچھے سے وارکرتاہے ،مریم نواز

09:03 pm

ظفروال (ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ڈرپوک اعظم ہے جو پیچھے سے وار کرتا ہے۔ظفر وال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کی آف شور کمپنی نہیں تھی پھر بھی سزا ملی، نواز شریف کواقامے جیسے مذاق پر وزیراعظم کی کرسی سے ہٹایا گیا اور جب سے نوازشریف کو ہٹایا گیا ہے
تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک تنزلی کی جانب آگیا، نوازشریف کا 2018 کا جیتا ہوا الیکشن چوری کیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ جس نے ساری عمر دوسروں کی جیبوں کا کھایا ہو اسے کیا پتا عام آدمی کیسے گزارا کرتا ہے؟، علیمہ خان کا واحد ذریعہ معاش سلائی مشین ہے، علیمہ خان نے اقبال جرم کیا اور جرمانہ ادا کیا، نیب مریم نواز کو پکڑ لیتی ہے لیکن اعتراف جرم کرنے والی علیمہ خان کو نہیں پکڑتی۔ الیکشن کمیشن کے پاس عمران خان اورپی ٹی آئی کےخلاف ثبوت موجود ہیں کسی میں اتنی جرات ہے کہ اس اشتہاری کو کٹہڑے میں کھڑا کرے،عمران خان تین سوکینال کے گھرمیں رہتا ہے اورصرف ایک لاکھ روپے ٹیکس دیتا ہے جب کہ بنی گالہ کا گھربغیراین اوسی کے بنا،کسی میں ہمت ہے کہ وہ گھرکوگرائے؟نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب سابق وزیراعظم کو اس کی بیٹی کے ساتھ جیل بھیج دیتا ہے مگر علیمہ باجی اور حکومتی وزراء کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا، نیب کو شہبازشریف،حمزہ شہباز،شاہد خاقان ،سعد رفیق نظرآتے ہیں مگرنیب کوحکومتی وزرا نظرنہیں آتے۔مریم نوازکا کہنا تھا کہ 2018 میں نوازشریف کا جیتا الیکشن چوری کیا گیا، عمران خان کو اقتدارمیں لایا گیا ہے، نواز شریف چاہتے تو ایک نہیں بلکہ 100 این آر او ان کی جھولی میں پھینک دیئے جاتے لیکن نوازشریف آج بھی جیل میں ڈٹ کرکھڑے ہیں، عمران خان کی حیثیت نہیں کہ وہ کسی کو این آر او دے بلکہ چند دن بعد خود این آر او مانگے گا، عمران نیازی کو پتا ہے کہ وہ پہلی اور آخری مرتبہ اقتدار میں آیا ہے، وہ عوام کو مشکل میں ڈال کرلندن فرار ہوجائے گا، اس کے بچے بھی وہی ہیں اور سب کچھ وہی ہیں۔


تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے