09:49 pm
سپیکر قومی اسمبلی کی آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی

سپیکر قومی اسمبلی کی آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی

09:49 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے سابق صد ر آصف زرداری کے آئندہ ہفتے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا میرے بس میں نہیں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر اگلے ہفتے جاری کر دئے جائیں گے۔