12:25 pm
حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

لاہور:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماءخواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے گئے۔ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے فوری بعد مسلم لیگ (ن )نے بجٹ اجلاس کیلئےاسپیکر پنجاب اسمبلی کو درخواست دی تھی کہ حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں ۔جس پراسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ،
پروڈکشن آرڈر بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے جاری کئے گئے۔اسپیکر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔پروڈکشن آرڈر میں ہدایت کی گئی کہ بجٹ سیشن میں ہر روز اجلاس کی کارروائی سے پہلے دونوں ارکان اسمبلی کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔حمزہ شہباز اور سلمان رفیق آج سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گئے، پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے،سرکاری کارروائی میں پنجاب کھل پنچایت آرڈیننس اور پنجاب لینڈ ریونیو ترمیمی آرڈیننس پیش کئے جائیں گے۔اجلاس میں پنجاب زکوۃ وعشر کا ترمیمی بل پیش ہوگا جبکہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی 16-2015اور پنجاب پبلک سروس کمیشن 2017کی سالانہ رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی