01:05 pm
عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف

01:05 pm

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف ٹھوس چارجز موجود ہیں اور ان کا جلد کڑا احتساب ہو گا۔انہوں نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایسا کھلاڑی ہے جسے تماشائی جلد اسٹیڈیم سے باہر پھینک دیں گے۔ ان کا بنی گالہ کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے اور امپائر کی انگلی کی بات کرنے والے عمران خان کو شرم آنی چاہیے۔ وہ کھیل کے دوران ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم عوامی مینڈیٹ سے آئے
اور یہ عوامی مینڈیٹ سے محروم ہیں۔ میں ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے والا نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں کیونکہ عمران خان بے انتظامی اور نااہلی چھپانے کے لیے سابق حکومت پر الزام لگا رہے ہیں۔ ان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔نوازشریف نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں بھارتی وزیراعظم خود چل کر پاکستان آئے اور بھارتی وزیراعظم کو کسی نے حلف برداری میں بھی نہیں بلایا۔ ہم نے ایٹمی دھماکے کیے تو دنیا کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔ جب کوئی خود اندر جانے والا ہوتا ہے تو وہ پہلے دوسرے کو اندر بھیجتا ہے اور موجودہ حکومت بلاوجہ بڑے سیاستدانوں کو جیل بھیج رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور یہ ان کے سامنے جھک رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے بھرے ہوئے خزانے چھوڑے، موٹروے بنائیں، ہم نے دہشت گردی اور مہنگائی کم کی اور ملک میں بجلی بجلی کر دی۔ عمران خان کہتے تھے خود کشی کر لوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا اور انہوں نے خود کشی تو نہیں کی مگر قوم کو خود کشی پر مجبور کر دیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈالر کنٹرول میں رہا اور غیر ملکی ذخائر بڑھے اور تیل کی قیمت کم ہوئی۔ ہمارے دور میں ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ چکی تھی اور اب ان کے دور میں ترقی کی شرح 4 فیصد بھی نہیں رہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم نہ ہوتے تو آج ملک کی حالت بہتر ہوتی۔ انہوں نے 10 ماہ میں قوم کو مایوس کر دیا اور ہمارے دور میں ضروریات زندگی کی ہر چیز سستی تھی لیکن آج عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں