01:37 pm
کمیشن بنانے سے عمران خان کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں، حامدمیر

کمیشن بنانے سے عمران خان کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں، حامدمیر

01:37 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کہتے ہیں کہ کمیشن کے قیام سے عمران خان کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کہتے ہیں کہ عمران خان جن اداروں کی اہم شخصیات پر مشتمل کمیشن تشکیل دینا چاہتے ہیں وہ تو سب ا ن کے ماتحت ہیں۔ اس سے اپوزیشن جماعتوں کو یہ کہنے کا موقع مل جائے گا
کہ وزیر اعظم اپنے ماتحت اداروں کےذریعے ہمارے خلاف چارج شیٹ بنوا رہے ہیں، تاہم میں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن کو یہ کمیشن بننے دینا چاہیے کیونکہ اس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ کیونکہ پیپلزپارٹی دور میں سوات آپریشن جبکہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ضرب عضب آپریشن کیا گیا اور اس کےنتیجے میںلاکھوں لوگ بے گھر ہوئے۔ اچھی بات ہے کہ کمیشن بن جائے ،مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی کمیشن کو بتائیں گے کہ سب سے لمبا عرصہ میں وزیرخزانہ رہا، جو بھی قرضے آئے وہ یہاں یہاں خرچ ہوئے۔یہ وزیرخزانہ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ بتائیں کہ قرضے کہاں خرچ ہوئے۔خسروبختیار بھی ن لیگ کی حکومت میں رہ چکے ان کو بھی بتانا چاہیے۔عمران خان کی حکومت کے اندر ہی بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو پچھلی حکومتوں مین رہ چکے ہیں، یہ سب کمیشن کو بتائیں گے کہ قرضے کہا ں کہاں خرچ ہوئے

تازہ ترین خبریں