02:28 pm
گلو بٹ کے بھائی نے رانا ثنا اللہ کی گاڑی کا راستہ روک لیا

گلو بٹ کے بھائی نے رانا ثنا اللہ کی گاڑی کا راستہ روک لیا

02:28 pm

لاہور(این این آئی) کوٹ لکھپت کے باہر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے گارڈز کی جانب سے ناروا سلوک پر لیگی کارکن گلو بٹ کابھائی عبدالغنی بٹ احتجاجاً گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل کے باہر قیادت سے اظہار یکجہتی کے لئے لیگی کارکن عبد الغنی بٹ رانا ثنا اللہ کے گارڈز کے ناروا سلوک پر احتجاجاًرانا ثنا اللہ کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔
عبدالغنی بٹ کا کہنا تھا کہ مجھے رانا ثنا اللہ کے سکیورٹی گارڈ نے دھکا دیا جس کی وجہ میں نیچے گرا، رانا ثنا اللہ کے گارڈ پہلے مجھ سے معافی مانگیں پھر آگے جانے دوں گا۔ موقع پر موجود دیگر لیگی کارکنوں نے عبدالغنی بٹ کو سمجھا کر معاملہ رفع دفع کروا دیا

تازہ ترین خبریں