03:53 pm
آصف زرداری طبیعت بگڑنے پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

آصف زرداری طبیعت بگڑنے پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

03:53 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری کو کہ نیب کے زیر حراست ہیں کی صحت کے بارےمیں تشویشناک خبر آگئی ہے۔ ان کی طبیعت بگڑنے پر انھیں راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی حراست میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہو گئی۔ نیب کی ٹیم آصف علی زرداری کو لے کر اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹرروانہ ہو گئی۔
جہاں آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ان کے دل کے مختلف ٹیسٹس کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ آج صبح بھی نیب کی زیرحراست سابق صدر آصف علی زرداری کا میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا تھا۔ میگا منی لانڈرنگ کیس میں زیر تفتیش آصف علی زرداری کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نیب دفتر پہنچی اور سابق صدر کا مکمل چیک اپ کیا۔

تازہ ترین خبریں