06:09 am
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

06:09 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحصیل سراروغہ میں بارودی سرنگ دھماکے سے پانی کا پائٹ ٹھیک کرنے کیلئے جانیوالا سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں پیش آیا جہاں زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار پوسٹ کے لیے پانی کا پائپ ٹھیک کرنے گیا کہ راستے میں دھماکا ہوگیا۔
شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی ایازالدین کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لاچی کوہاٹ سے ہے۔سپاہی ایاز الدین فرنٹیر کانسٹیبلری سے تھا، شہید اہلکار کی نماز جنازہ مانزئی قلعہ میں ادا کردی گئی، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں