06:38 am
عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کے لیے امریکہ کو تاریخ دے دی

عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کے لیے امریکہ کو تاریخ دے دی

06:38 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملنے کے خواہشمند تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے تھے کہ عمران خان سے جون کے مہینے میں ملاقات ہو سکے تاہم عمران خان بجٹ اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے امریکہ کا دورہ نہ کر سکے۔اب وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو جولائی کے ماہ کی تاریخیں دی ہیں اور کہا ہے کہ وہ ان تاریخوں میں دستیاب ہوں گے اور ان تاریخیوں میں ہی وہ امریکہ کے دورے پر جائیں گے۔چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہ اطلاعات اعلیٰ سفارتی ذرائع نے دی۔خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپنےپاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے ساتھ جلد ملاقات کے منتظر ہیں جب کہ پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔جس کے بعد دفتر خارجہ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان سے ملنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ہفتہ وار بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل خان کا کہنا تھا کہ عمران خاناور ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ ملاقات کے لیے ابھی تک تاریخ طے نہیں کی گئی۔تاہم واشنگٹناور اسلام آباد کے مابین دونوں رہنماؤں کی ممکنہ ملاقات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔اس طرح کے دورے کے لئے تیاریاں زیر التواء ہیں.ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ میں مستقبل میں امریکیصدر کو پاکستان آتا دیکھ رہا ہوں ۔واضح رہے دو ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپنے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت جواب دیا تھا، بعد ازاں امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں افغانستانمیں قیام امن اور افغان طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر مدد بھی طلب کی تھی۔تاہم بعد میں امریکی صدر نے پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تناو ختم ہوا ہے۔ کچھ روز قبل منظر عام پر آنے والی خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے ساتھ جلد ملاقات کے منتظر ہیں جب کہ پاکستانسے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

تازہ ترین خبریں