11:04 am
عمران خان میری مانے تو استعفیٰ دے دے اور گھر چلا جائے، آصف علی زرداری

عمران خان میری مانے تو استعفیٰ دے دے اور گھر چلا جائے، آصف علی زرداری

11:04 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نیب کی حراست میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میری مان لے اور استعفیٰ دے کر گھر چلا جائے۔ اس دوران ایک صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے اس پر آپ کیا کہیں گے؟ جس پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ 1947ء سے نہیں بناتا تو 20 سال کا تو بنا دے،
عمران خان مشرف دور سے تو تحقیقات کرلیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا بجٹ منظوری کا انحصار اختر مینگل پر ہے کہ وہ کدھر بیٹھتے ہیں ، عمران خان نے کیسے کہہ دیا کہ ملک مستحکم ہوگیا؟ کیا لوگوں کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں؟ میرے دورمیں تو سب کی تنخواہیں بڑھتی تھیں۔صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ عمران خان نے کہا ہے میری جان بھی چلی جائے تو کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا، آپ اس پر کیا کہیں گے؟ جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کوئی پہلی بار نہیں کہہ رہا، وہ یہ بھی کہتا تھا کہ میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا ، خود کو گولی مار لوں گا۔خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد میں موجود زرداری ہاؤس سے گرفتار کر لیا تھا۔ جس کے بعد اگلے ہی روز 11 جون کو انہیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب نے ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ نیب نے آج بھی سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں