12:09 pm
نیب نے فریال تالپور کو اسلا م آباد سے گرفتار کر لیا

نیب نے فریال تالپور کو اسلا م آباد سے گرفتار کر لیا

12:09 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کر لیا نیب نے فریال تالپور کو اسلام آباد سے حراست میں لیا. فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا۔فریال تالہور کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ خیال رہے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیب راولپنڈی کی درخواست پر چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نےفریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دی ۔اس سے قبل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر انہیں ہاؤس اریسٹ رکھا جائے گا جہاں پراٹیچ باتھ اور ایک خاتون سکیورٹی گارڈ کی سہولت میسر ہوگی، ان سے تفتیش بھی یہیں کی جائے گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آج نیب حکام وارنٹ گرفتاری لے کر جائیں گے۔ چئیرمین نیب نے نیب راولپنڈی کی درخواست پر فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یاد رہے کہ 10 جون کو سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔ جوابی دلائل سننے کے بعد پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور اور ان کے بھائی آصف زرداری کی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منسوخ کر دی تھی جس کے فوری بعد نیب حکام نے زرداری کو اسلام آباد میں موجود زرداری ہاؤس سے گرفتار کرلیا تھا اور اگلے ہی روز انہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کر کے ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا تھا۔ جبکہ فریال تالپور کے حوالے سے خاتون ہونے کی نسبت سے نیب نے اپنی پالیسی میں تھوڑی نرمی کرنے کا عندیہ دیا تھا اور فریال تالپور نے وارنٹ گرفتاری جاری نہ کرتے ہوئے انہیں اُس دن گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب نیب نےفریال تالپور کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبریں