02:57 pm
حنا ربانی کھر اور احسن اقبال کے پاس جائو اور ان دونوں سے یہ چین چھین لو

حنا ربانی کھر اور احسن اقبال کے پاس جائو اور ان دونوں سے یہ چین چھین لو

02:57 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس کےدوران ڈپٹی سپیکر نے حنا ربانی کھر اور احسن اقبال کا موبائل فون لے کر ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے زیرصدارت شروع ہوا تو ڈپٹی سپیکر باربار اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو تقریر کرنے کی ہدایت کرتے رہے
جبکہ فواد چوہدری سمیت حکومتی اراکین کی نعرہ بازی اور ناموس رسالت پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر شہبازشریف نے بھی بات کرنے سے انکار کردیا، اس دوران حنا ربانی کھر اور احسن اقبال نے ویڈیو بناناشروع کی تو ڈپٹی سپیکر نے انہیں منع کردیا اور ویڈیو بنانے والوں سے موبائل لینے کی ہدایت کردی۔ڈپٹی سپیکر کاکہناتھاکہ جو اراکین ویڈیو بنا رہے ہیں، ان سے موبائل فون لیے جائیں اور وہ ویڈیوز ڈیلیٹ کی جائیں ۔یادرہے کہ ڈپٹی سپیکر کے باربار اسرار کے باوجود تحریک انصاف کے اراکین اور حکومتی وزراء اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور شور شرابہ شروع کردیا، ڈپٹی سپیکر کے باربار اسرار پر شہبازشریف نے ایوان کو ان آرڈر کروانے تک تقریر سے انکار کردیا جبکہ ڈپٹی سپیکر بھی اس بات پر مصر رہے کہ اپوزیشن لیڈر سے بجٹ سیشن کا آغاز کروانا ہے ، اس کے بعد ہاوٌس اوپن ہوگا اور تمام لوگوں کو باری باری بولنے کی اجازت دی جائے گی

تازہ ترین خبریں