02:57 pm
عامرلیاقت کی دوسری بیوی اور ان کی صاحبزادی کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی

عامرلیاقت کی دوسری بیوی اور ان کی صاحبزادی کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی

02:57 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عامر لیاقت کی صاحبزادی اور ان کی دوسری اہلیہ کے مابین لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔ طوبیٰ عامر کے عمرے کی تصویر شئیرکرنے پر عامر لیاقت کی پہلی بیوی سے ان کی بیٹی دعانے طنزیہ ٹویٹ کی تھی جس کے جواب اب سیدہ طوبیٰ عامر کا بھی جواب آگیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں طوبیٰ عامر نے کہا کہ ہم تب تک مکہ یا مدینہ نہیں جا سکتے
جب تک ہمیں اللہ تعالیٰ کا بُلاوا نہ آجائے۔ اللہ ہر چیز کو بہتر جاننے والا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی آپ کو کتنا بُرا بھلا کہتا یا آپ سے کتنی نفرت کرتا ہے۔کیونکہ اللہ سچ جانتا ہے۔واضح رہے کہ دعا نے اپنے والد اور سوتیلی والدہ کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مکہ جائو یا پھر مدینہ اللہ تمھیں کبھی معاف نہیں کرے گا ۔اللہ تعالیٰ کبھی بھی اُن لوگوں کو معاف نہیں کرتا جو کسی کا خاندان توڑیں اور اپنے خاندان کے ساتھ بھی بُرا کریں۔ایسی منافقت دیکھ کر شدید دکھ ہوتا ہے۔