02:58 pm
 اپوزیشن ہماری شرائط مان لے، ساتھ چلنے کو تیار ہیں، اختر مینگل

اپوزیشن ہماری شرائط مان لے، ساتھ چلنے کو تیار ہیں، اختر مینگل

02:58 pm

اسلام آباد (این این آئی) بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے لیے اپنی شرائط رکھ دیں۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعہ کو اختر مینگل کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی وفد میں فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری اور خورشید شاہ شامل تھے جبکہ بی این پی کے آغا حسن بلوچ اور ہاشم نوتی زئی بھی شامل تھے ۔۔ وفد نے بی این پی مینگل کو بجٹ کے موقع پر حکومت کو ووٹ نہ دینے پر درخواست کی ۔
اختر منگل نے کہاکہ میرے مطالبات کی حمایت کے لیے معاہدہ کیا جائے۔اختر مینگل نے کہاکہ حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے حکومتی اتحاد میں شمولیت کے لیے وزارتیں یا کوئی فائدہ نہیں لیا۔اختر مینگل نے کہاکہ اپوزیشن ہماری شرائط مان لے اپوزیشن میں آنے کے لیے تیار ہیں۔