03:30 pm
مولانافضل الرحمان کی ڈیر ہ اسماعیل خان میں واقع  زمینوںپر نیب کی نگاہ پڑ گئی ہے

مولانافضل الرحمان کی ڈیر ہ اسماعیل خان میں واقع زمینوںپر نیب کی نگاہ پڑ گئی ہے

03:30 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعو د کہتے ہیں کہ مولانافضل الرحمان اس وقت انتہائی شدید غصے میں مبتلا ہیں کیونکہ نیب نے ان کے زیر قبضہ زمینوں پر نظریں گاڑھی ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناتھا کہ معروف صحافی نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل میں بہت ساری زمینیں ہیں کسی کو پتہ نہیں چلنا چاہیے ،
یہ ساری زمینیں مشروف دور کی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے کان میں کسی نے یہ بات ڈال دی کہ آپ کیخلاف کیس بن سکتا ہے کیوں کہ نیب والوں نے آپ کی زمینیں دیکھ لیں جس کے بعد جمعیت علما (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن غصے میں آ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں