03:50 pm
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

03:50 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے چیمبرمیں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو متوازن اور بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا
کہ مشکل اقتصادی صورتحال کے باوجود حکومت پنجاب کا بجٹ ہر لحاظ سے قابل تحسین ہے اورپنجاب سردار عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ میں حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہے-انہوں نے کہاکہ صوبائی بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی منشور کا آئینہ دار ہے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے اوریہ بجٹ صوبے کی یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے۔ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق دورمیں نمائشی منصوبوں پر توجہ دی گئی جبکہ تحریک انصاف نے عوام کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیح بنایا ہے اور یہ بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح الفاظ کی جادوگری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بجٹ میں حقیقت پسندانہ اعداد و شمار رکھے گئے ہیں اور صوبے کی عوام کی خوشحالی پر فوکس کیا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں اس سے بہتر اور متوازن بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔