03:51 pm
چئیرمین نیب کی مبینہ ویڈیو چلانے والے نجی ٹی وی چینلکو بھاری جرمانہ

چئیرمین نیب کی مبینہ ویڈیو چلانے والے نجی ٹی وی چینلکو بھاری جرمانہ

03:51 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین نیب کی مبینہ ویڈیو چلانے والے نجی ٹی وی چینل پر بھاری جرمانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نیوز ون نے چئیرمین نیب کی کردار کشی پر مبنی ایک مبینہ ویڈیو چلا دی تھی جس کے بعد اب پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) کی جانب سے نیوز ون چینل کو دس لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنا ئی گئی ہے۔ غیرتصدیق شدہ مواد نشر کرنا پیمرا
ترمیمی ایکٹ کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی ہے۔ نیوز ون میسرز ایئر ویوز میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ پیمرا کو شخصی سماعت اور نوٹس کے تحریری جواب میں اطمینان بخش جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔ اس کے علاوہ چینل چیئرمین نیب کی کردار کشی اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانےکے حوالے سے نشر کئے گئے مواد کے بارے میں تسلی بخش جواب نہیں دے سکا جو کہ پیمرا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے جس کے باعث مذکورہ چینل کو دس لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گیی

تازہ ترین خبریں