05:08 pm
سوشل میڈیا پر ہنسی اور قہقہوں کا طوفان برپا ہو گیا

سوشل میڈیا پر ہنسی اور قہقہوں کا طوفان برپا ہو گیا

05:08 pm

پشاور (ما نیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی ایک غلطی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کو خوب ہنسنےکا موقع مل گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے صوبائی وزیر کرپریس کانفرنس کو سوشل میڈیا پر لائیو چلاتے ہوئے بلی کا فلٹر لگا دیا ۔تفصیل کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی پریس کانفرنس کر رہے تھے جسے صوبائی حکومت نے فیس بک پر لائیو نشر کیا
لیکن اس دوران سوشل میڈیا ٹیم اہلکار فیس بک کی لائیو سٹریمنگ کے دوران ’کیٹ فلٹر‘ہٹانا بھول گئے اور پھر لائیو سٹریم میں شوکت یوسفزئی اور محکمہ اطلاعات کے افسر کے سر پر بلی کے مارکس لہراتے رہے ۔پریس کانفرنس کے دوران یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین حیران پریشان رہ گئے اور اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق سوشل میڈ یا انچارج نے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو معطل کردیا ۔اینکر پرسن منصور علی خان نے بھی اس پریس کانفرنس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کے پی کے حکومت کی سوشل میڈ یا ٹیم کے مطابق اب کابینہ میں بلی بھی ہے ۔

تازہ ترین خبریں