05:09 pm
بشکیک میں وزیر اعظم عمران خان کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مختصر ملاقات

بشکیک میں وزیر اعظم عمران خان کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مختصر ملاقات

05:09 pm

بشکیک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مابین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اجلاس کے دوران ملاقات ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تاجکستان کے شہر بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مابین مصافحہ ہوا ہے۔
وزیر خارجہ شاہد محمود قریشی نے بتایا ہےکہ دونوں سربراہان نے مصافحہ کرتے ہوئے مختصر بات چیت کی اور اس دوران بھارتی الیکشن کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔

تازہ ترین خبریں