05:32 pm
رواں ماہ کے آخر میں پاکستان میں پری مون سون شروع ہو جائے گا

رواں ماہ کے آخر میں پاکستان میں پری مون سون شروع ہو جائے گا

05:32 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے پری مون سون موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر ڈالی ہے۔ رواں ماہ کے آخر ماہ بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوجائے گا جس کے نتیجے میں موسمی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ماہ جون کے آخری ہفتہ میں پری مون سون کی پیش گوئی کر دی ہے اور کہا ہے کہ جون کے آخری ہفتے میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے موسم بہتر ہو جائے گا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ایک کمزور سسٹم آج کسی وقت لاہور میں داخل ہو جائے گا جس کے باعث آج رات یا اتوار کے روز شدید آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے جبکہ جمعہ کے روز شہر میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ شہر کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں