05:49 pm
فواد چودھری کی شہباز شریف کو ہیڈ فونز دینے کی کوشش شاہد خاقان عباسی نے ناکام بنا دی

فواد چودھری کی شہباز شریف کو ہیڈ فونز دینے کی کوشش شاہد خاقان عباسی نے ناکام بنا دی

05:49 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران فواد چودھری کی حرکت توجہ کا مرکز بن گئی ۔ اجلاس کے دوران جب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف تقریر کررہے تھے
حکومتی اراکین کی جانب سے شور شرابا اور نعرے بازی جا ری تھی اور کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہے تھی۔ اس موقع پر وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھر ی اپنی نشست سے اٹھے اور شہباز شریف کی جانب اپنا ہیڈ فونز اچھال دیا ۔اس پر شہباز شریف نے کچھ دیر متوجہ ہونے کے بعد اپنی تقریر جاری رکھی۔ تاہم شاہد خاقان عباسی اپنی نشست سے اٹھے اور وہ ہیڈفونز اسی طرح فواد چودھری کی جانب اچھال دیے۔

تازہ ترین خبریں