05:59 pm
حکومتی جماعت کے 15،16ارکان اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، شاہد خاقان عباسی

حکومتی جماعت کے 15،16ارکان اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، شاہد خاقان عباسی

05:59 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پندرہ سولہ ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے 15 سے 16 ایم این ایز رابطے میں ہیں، انہوں نے خود ہم سے رابطہ کیا ہے اور کہہ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ اور بھی لوگ ہیں۔
ہم پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے لوگوں سے بھی رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل چاہتے ہیں ، بجٹ کا پاس نہ ہونا پاکستان کے عوام کے حق میں ہے۔ جب حکومت ناکام ہوجائے تو اس کے رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا، اگر حکومت جمہوریت کے حق میں ہے تو اپنی مدت پوری کرے۔ چاہتے ہیں کہ حکومت آئین کے مطابق چلے۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نیب کی کارروائیوں کے پیچھے وزیر داخلہ پر الزام عائد کیے جانے کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ نیب کی گرفتاریوں کے پیچھے اعجاز شاہ ہیں۔

تازہ ترین خبریں