06:53 am
آصف زرداری اور فریال تالپور پیسہ دینے کو تیار

آصف زرداری اور فریال تالپور پیسہ دینے کو تیار

06:53 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور پیسے دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ دو شخصیات عمران خان اور آصف علی زرداری پیسے دینے کو تیار ہوں گئے ہیں۔
لیکن عمران خان نے کہا کہ پیسہ مجھے نہیں چاہئیے میں تو سزا بھی دوں گا کیونکہ اگر میں نے پیسہ لے لیا تو یہ این آر او ہو جائے گا۔خیال رہے گذشتہ روز نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہفریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ چیئرمین نیب نے فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دو روز قبل دستخط کیے تھے۔ فریال تالپور کونیب کل اسلام آباد سے گرفتارکیا گیا ۔ فریال تالپور کا گھر19 اسٹریٹ 13 ایف 8ایٹ ٹو اسلام آباد میں واقع ہے۔بتایا گیا تھا کہ فریال تالپور کو جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا۔ اور لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا۔ تاہماسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت بھی منسوخ کردی تھی لیکن چیئرمین نیب نے آصف زرداریکے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے اور فریال تالپور کے وارنٹ جاری نہیں کیے تھے۔تاہم کل فریال تالپور کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ اسی طرح احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنا یا۔جس کے ساتھ نیب کو جوائنٹ وینچر کیس میں بھی آصف زرداری سے تفتیش کی اجازت مل گئی.جب کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد حکومتی صفوں سے بھی گرفتاریاں ہونے لگ گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں