06:58 am
میگا منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کی آج احتساب عدالت میں پیشی

میگا منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کی آج احتساب عدالت میں پیشی

06:58 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کی گرفتار رہنما فریال تالپور کو آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب حکام مزید تحقیقات کیلئے ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔نیب نے گزشتہ روز سابق صدرآصف علی زرداری کی ہمشیرہ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پھوپھی اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو بھی اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کرلیا تاہم انہیں نیب دفتر کے بجائے ان کے گھر میں ہی نظربند رکھا جائے گا،
جسے چیئرمین نیب کی جانب سے پہلے ہی سب جیل قرار دیا جاچکا ہے۔نیب اعلامیے کے مطابق فریال تالپور کی گرفتاری بھی جعلی اکاؤنٹس و میگا منی لانڈرنگ کیس میں ہی عمل میں لائی گئی جس میں وہ اپنے بھائی آصف علی زرداری کے ہمراہ نامزد ہیں۔ گرفتاری کے بعد نیب نے ان کا طبی معائنہ کرایا ، میڈیکل بورڈ نے انہیں تندرست قرار دیا۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور کا طبی معائنہ ڈاکٹر امتیاز احمداور ڈاکٹر سویدہ نے کیا، ڈاکٹروں نے ان کا شوگر، بلڈ پریشر ٹیسٹ کیا۔ فریال تالپور کا بلڈ پریشر 80/140، شوگر لیول 160 تھا، معائنہ رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی جو آج عدالت میں پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں