01:35 pm
محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا ڈالی

محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا ڈالی

01:35 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کے ستائے لوگوں کے لئے ٹھنڈی ٹھار خوشخبری آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر ڈالی ہے۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج اور کل بارش ہوگی۔بارش کا سلسلہ اگلے ہفتے وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے
۔محکمہ موسمیات نے رواں ماہ جون کے آخری ہفتہ میں پری مون سون کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ جون کے آخری ہفتے میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے لاہور میں موسم بہتر ہو جائے گا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ایک کمزور سسٹم آج کسی وقت لاہور میں داخل ہو جائے گا جس کے باعث آج رات یا اتوار کے روز شدید آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ۔

تازہ ترین خبریں