01:41 pm
تحریک انصاف کا لاہور اور اسلام آباد میں سوشل میٖڈیا متحرک

تحریک انصاف کا لاہور اور اسلام آباد میں سوشل میٖڈیا متحرک

01:41 pm

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف کی جانے والی تنقید سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد اور لاہور میں پارٹی کا سوشل میڈیا سیل قائم کر دیا ہے۔ جس کے ذریعے پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف ہونے والی تنقید کو تبدیل کر سکے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اس مقصد کے لئے دونوں شہروں میں بنائے جانے والے میڈیا سیل میں خصوصی سافٹ ویئر نصب کر دیا ہے۔
جس کے استعمال سے حکومت کے خلاف کئے جانے والے پراپیگنڈے کو نہ صرف مانیٹر کیا جا سکے گا بلکہ وفاقی اور صوبائی وزراء کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر کی جانے والی حکومت کی تعریف کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا جبکہ سافٹ ویئر کے ماہرین سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید میں استعمال کئے جانے والے الفاظ کو تبدیل کر سکیں گے

تازہ ترین خبریں