03:12 pm
فواد چودھری نے گالی سن سمیع ابراہیم کو تھپڑ دے مارا تھا

فواد چودھری نے گالی سن سمیع ابراہیم کو تھپڑ دے مارا تھا

03:12 pm

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور سینئر ملکی صحافی سمیع ابراہیم کے مابین لڑائی کے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے مالک کی بیٹی کی فیصل آباد میں ہونے والی شادی کی تقریب میں پیش آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں روف کلاسرا، ارشد شریف، اسد اللہ خان سمیت دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے
۔اس کے علاوہ تقریب میں عبدالعلیم خان ،گورنر پنجاب چوہدری سرور و ددیگر بھی شریک تھے ۔ لیکن جب یہ معاملہ ہوا تو چوہدری سرور جا چکے تھے اور فردوس عاشق اعوان ابھی پہنچیں نہیں تھیں ،عینی شاہدین کے مطابق سمیع ابراہیم اپنے گروپ کیساتھ ملکر ڈسکشن کر رہے تھے اور انہوں نے باتوں باتوں میں گالی دی ،فواد چوہدری پیچھے سن رہے تھے ، وہ مڑے اور انہوں نے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا،جس کے بعد فواد چوہدری تقریب ادھوری چھوڑ کر روانہ ہو گئے ، موقع پر موجود افراد یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے ، فردوس عاشق اعوان جب پہنچیں تو انہوں نے صحافی برادری کو اکٹھا کیا اور انہیں منانے کی کوشش کی۔

تازہ ترین خبریں