03:14 pm
میری وزرات جاتی ہے تو بے شک چلی جائے

میری وزرات جاتی ہے تو بے شک چلی جائے

03:14 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے تھپڑ مارنے کے واقعے کے بعدصحافی سمیع ابراہیم سے معافی مانگنے سے صاف انکار کردیا ۔ فواد چودھری نے صحافی کی جانب سے مقدمے کی درخواست جمع کروائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزارتیں شزارتیں میرے لیے مسئلہ نہیں ہیں۔ یہ وزارت چلی گئی تو پھر آجائے گی ۔ میں پہلی یا آخری مرتبہ وزیر نہیں بنا۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا
کہ بات بڑھی تو ایسا ہو گیا، معذرت والی بات نہیں ہے۔وزارت جاتی ہے تو جائے میں معافی نہیں مانگوں گا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے گذشتہ رات فیصل آباد میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں سینئیر صحافی و تجزیہ کار سمیع ابراہیم کو تھپڑ رسید کر دیا جس کے بعد سے ہی صحافی برادری کی جانب سے فواد چودھری کے خلاف کافی احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ سمیع ابراہیم نے وفاقی وزیر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی جمع کروائی۔

تازہ ترین خبریں