03:54 pm
مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو رائے ونڈکھانے پربلا لیا

مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو رائے ونڈکھانے پربلا لیا

03:54 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری سے فون پر رابطہ کر لیا ۔کل کا پروگرام طے ہو گیا۔ حکومت کےلئے تشویشناک خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما نے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردار ی سے فون پر رابطہ کرڈالا۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں کھانے کی دعوت دی جو بلاول بھٹو زرداری نے قبول کرلی ، بلاول بھٹو کل دوپہر ڈیڑھ بجے جاتی امرا جائیں گے،ملاقات میں دونوں جانب سے چند قریبی رفقا بھی شریک ہوں گے ،ملاقات میں حکومت مخالف تحریک سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

تازہ ترین خبریں