03:55 pm
شریف خاندان کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بن کر بیان ریکارڈ کروا دیا

شریف خاندان کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بن کر بیان ریکارڈ کروا دیا

03:55 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین نیب نے سلمان اور حمز ہ شہباز کی وعدہ معاف گواہ بننے کی دخواست منظور کر لی ہے۔ شریف خاندان کا فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بن گیا ۔ اور اس نے بیان ریکارڈ کروا دیا ہے کہ اس نے شریف خاندان کےکہنے پر منی لانڈرنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا فرنٹ میں مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے‘چیئرمین نیب نے مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کر لی ہے.نجی ٹی وی نے بتایا ہے کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے مطابق چینی کوبیان ریکارڈکرانے کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبروپیش کیا گیا ، مشتاق چینی نے منی لانڈرنگ کیس بطور وعدہ معاف گواہ بیان قلمبند کرایا. جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص نے مشتاق چینی کا بیان ریکارڈ کیا مشتاق چینی نے بیان میں کہا شہبازشریف اور حمزہ شہباز شریف کے کہنے پر منی لانڈرنگ کی شہبازشریف فیملی کے کالے دھن کوسفید کرنے میں مرکزی کردارادا کیا.

تازہ ترین خبریں