03:56 pm
فردوس عاشق گزشتہ دور میں وزارت سے فارغ ہوکر کراکری ساتھ لے گئی تھیں، رانا ثنا

فردوس عاشق گزشتہ دور میں وزارت سے فارغ ہوکر کراکری ساتھ لے گئی تھیں، رانا ثنا

03:56 pm

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ فردوس باجی جتنا رونا ہے روئیں، جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں، جو کرنا ہے کریں لیکن ہم عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے،فردوس باجی گذشتہ دور میں وزرات سے فارغ ہوئیں
تو سرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئی تھیں اس لئے تجویز ہے کہ اس بار ان کو دی گئی سرکاری کراکری کی ضمانت لی جائے بلکہ ایڈوانس سکیورٹی رکھوا لی جائے۔ فردوس باجی کرپشن کرپشن اور کرپشن کی گردان اور پچھلے دس ماہ میں سارا حکومتی ریکارڈ کھنگالنے کے باوجود کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام بھی نہ لگا سکے۔ رانا ثنا اللہ نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی پچھلی دفعہ وزرات سے فارغ ہونے پر سرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئی تھیں اس لئے اب کی بار انہیں فراہم کی گئی کراکری کے حوالے سے ان سے ضمانت لی جائے اور زیادہ بہتر ہو گا کہ ان سے ایڈوانس سکیورٹی لے لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو وزارتوں کی بجائے اصلاحی سنٹرز میں بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ معاشرے کیلئے خطرہ نہ بنیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فردوس باجی ملک پر ایک پاگل آدمی کو مسلط کر کے نالائقی، نااہلی اور جھوٹ پہ ڈھال بنایا ہوا ہے، فردوس باجی آپ نے وزیر کی کرسی پہ بیٹھ کہ پہلے سرکاری بسوں اور دوائیوں میں کرپشن کی اور اب پھر وزیر کی کرسی کو انکوائری کے خلاف ڈھال بنایا ہوا ہے۔ فردوس باجی وزیر اعظم کی ایس سی او سربراہان کے ساتھ تصویر دیکھنے کے بعد میرا مشورہ ہے کہ عمران صاحب کی دوائیاں تبدیل کریں۔ فردوس باجی عمران نیازی کا دماغی معائنہ کروانے کے لئے ابھی تک میڈیکل بورڈ بھی تشکیل نہیں دیا گیا۔ لگتا ہے یہ کام بھی ہمیں ہی کرنا پڑے گا۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ فردوس باجی جتنا رونا ہے روئیں، جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں، جو کرنا ہے کریں لیکن ہم عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔ فردوس باجی کرپشن کرپشن اور کرپشن کی گردان اور پچھلے دس ماہ میں سارا حکومتی ریکارڈ کھنگالنے کے باوجود کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام بھی نہ لگا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فردوس باجی ساری اپوزیشن کو ایک ہی بار جیل میں ڈال دیں پھر بھی عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو گا۔ فردوس باجی بتائیں دس ماہ میں حکومت نے پانچ ہزار ارب قرضہ لیا، وہ قرضہ کہاں گیا، عوام حساب مانگ رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں