03:56 pm
اہم شخصیت وطن واپس آتے ہی مستعفی ہوجائے گی، قومی اخبار کا دعویٰ

اہم شخصیت وطن واپس آتے ہی مستعفی ہوجائے گی، قومی اخبار کا دعویٰ

03:56 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک اور انتہائی اہم شخصیت کے وطن واپس آتے ہی ان سے استعفیٰ لیا جانے والا ہے۔ قومی اخبار روزنامہ جنگ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وزارتی حیثیت کے حامل یہ مشیر 5 برآمدی شعبوں کے لئے زیرو ریٹنگ ختم کرنے کے حکومتی فیصلے پر خوش نہیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مشیر اس وقت بیرون ملک ہیں اور پیر تک واپس آ جائیں گے۔ یہ نہیں معلوم کہ مستعفی ہونے کی صورت ان کی جگہ کون لے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مذکورہ مشیر کی وطن واپسی پر بات کرکے انہیںاستعفیٰ واپس لینے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کرینگے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وفاقی کابینہ میں ردوبدل دیکھنے میں سامنے آیا تھا۔

تازہ ترین خبریں