04:27 pm
آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا بھارت کی جیت پر صارفین کو خصوصی پیکج دینے کا اعلان

آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا بھارت کی جیت پر صارفین کو خصوصی پیکج دینے کا اعلان

04:27 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)آن لائن ٹیکسی کریم نے روپے بٹورنے کی ہوس میں وطن اور ضمیر فروشی کی ساری حدیں پار کر ڈالیں اور ایسا شرمناک پروموکوڈ جاری کر دیا کہ جس نے سناچار حرف بھیجنا شروع کردیے۔ آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے INDIWIN کے نام سے پروموکوڈ جاری کردیااور ساتھ ہی لکھ دیا ۔ سارے جہاں سے اچھا پرومو ہمارا جو درحقیقت بھارتی ملی نغمے سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا سے مشابہت رکھتا ہے
کمپنی نے آفر کی کہ کل اگر بھارت میچ جیت گیا تو ۔ سوشل میڈیا پر کریم ٹیکسی سروس پر نہ صرف تنقید کی جا رہی ہے بلکہ انٹرنیٹ صارفین نے کریم کے بائیکاٹ کے لیے بھی ایک ٹرینڈ متعارف کروا دیا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت کی فیور میں پرومو جاری کرنا نہایت شرمناک ہے۔ پاکستان میں کام کرنے والی کمپنی کو یہ سب زیب نہیں دیتا ۔ اس حرکت سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے لہٰذا ہم کریم کا بائیکاٹ کر رہے ہیں



تازہ ترین خبریں