04:43 pm
 پارٹی اصولوں اور قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا مجھ سمیت سب پر لازم ہے، مریم نواز

پارٹی اصولوں اور قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا مجھ سمیت سب پر لازم ہے، مریم نواز

04:43 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کل رائے ونڈ میںمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر سے مریم نواز سے ملاقات کریں گے ۔ اس ملاقات کےلئے بلاول بھٹو زرداری کو مریم نواز نے باضابطہ طور پر دعوت دی ہے۔مریم نواز نے بتایاہے
کہ اس ملاقات کےلئے انھیں باضابطہ طور پر پارٹی کے قائد میاں نوازشریف اور صدر شہباز شریف کی جانب سے اجازت دی گئی ہے۔ پارٹی اصولوں اور قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا مجھ سمیت سب پر لازم ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول سے ملاقات کے معاملے پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے ، مسلم لیگ ن میں تمام فیصلے نواز شریف ، شہبازشریف اور پارٹی کے لوگوں سے مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں