04:46 pm
 فوادچودھری کے تھپڑمارنے کی وجہ میری ایک ٹویٹ تھی، سمیع ابراہیم

فوادچودھری کے تھپڑمارنے کی وجہ میری ایک ٹویٹ تھی، سمیع ابراہیم

04:46 pm

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار سمیع ابراہیم کو فواد چودھری کے تھپڑمارنےکےافسوسناک واقعے کے بعد اب سلسلے میںخبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک معروف خبررساں ایجنسی نے اس حوالے سے صحافی کا موقف لیا ہے
اور پوچھا ہے کہ اس واقعےکاپس منظر کیا تھا ۔ تو انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے پروگراموں میں ان پر تنقید کی تھی جب کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک ایسا ٹوئٹ کیا تھا جس میں میں نے انکشاف کیا تھا کہ فواد چوہدری تحریک انصاف کے اندر ایک گروپ بنا رہے ہیں جس کو وہ پیپلز پارٹی سے ملوانا چاہتے ہیں جس پر فواد چوہدری نے مجھے دھمکیاں بھی دی تھی اور اب تقریب میں انہوں نے ایسے طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔یادرہے کہ فیصل آباد کے تھانہ منصورآباد میں اندراج مقدمہ کیلئے سینئر صحافی نے درخواست بھی دیدی جس میں سمیع ابراہیم نے موقف اپنایا کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے وہ اپنے دوستوں ارشد شریف، رئووف کلاسرا، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب کے ہمراہ آئے تھے ، اس دوران وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ان پر حملہ کردیا، انہیں تھپڑمار ا اور گالیاں دیں، سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں لہٰذا مقدمہ درج کیاجائے

تازہ ترین خبریں