05:11 pm
مریم نواز کی بلاول بھٹوکوملاقات کی دعوت

مریم نواز کی بلاول بھٹوکوملاقات کی دعوت

05:11 pm

لاہور (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ میری بلاول سے ملاقات نواز شریف اور شہباز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے ۔جیونیوز کے مطابق مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ میری بلاول سے ملاقات نواز شریف اور شبہاز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے ، پارٹی اصولوں اور قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا مجھ سمیت سب پر لازم ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول سے ملاقات کے معاملے پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے ، مسلم لیگ ن میں تمام فیصلے نواز شریف ، شہبازشریف اور پارٹی کے لوگوں سے مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔ خیال رہے مکہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتی امرا آنے کی دعوت دی،
جسے بلاول نے قبول کرلی، بلاول بھٹوکل دوپہر ڈیڑھ بجے رائے ونڈ جائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کر کے جاتی امرا آنے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔پی پی پی چئیرمین کل اتوار کو دوپہر ڈیڑھ بجے رائیونڈ جائیں گے، اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح کے علاوہ ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔ملاقات میں وفاقی اور پنجاب کے بجٹ، اپوزیشن جماعتوں کی ممکنہ احتجاجی تحریک، حمزہ شہباز، آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔یاد رہے گزشتہ ماہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن پارٹیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی تھی، جسے مریم نواز نے قبول کرلیا تھا۔

تازہ ترین خبریں