12:56 pm
نیلم میں ترقیاتی سکیموں پر کام جاری، سیاحتی فروغ سے معاشی استحکام آئے گا، شاہ غلام قادر

نیلم میں ترقیاتی سکیموں پر کام جاری، سیاحتی فروغ سے معاشی استحکام آئے گا، شاہ غلام قادر

12:56 pm

سیاحتی صنعت کی ترقی کا دارومدار شاہراہ نیلم کی معیاری تعمیراورجنگلات کے تحفظ پر ہے۔ شجرکاری سے نیلم کو سرسبزوشاداب بنا رہے ہیں ترقیاتی سکیمیں زمین پر نظر آ رہی ہیں، لوکل گورنمنٹ کے ذریعے جاری سکیموں سے نیلم کی آبادی کیلئے سڑکوں کا جال بچھارہے ہیں،سپیکر اسمبلی نیلم (بیورورپورٹ )سپیکرآزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ سیاحت کے فروغ سے نیلم میں معاشی استحکام آئے گا۔نیلم کی سیاحتی صنعت کی ترقی کا دارومدار شاہراہ نیلم کی معیاری تعمیراورجنگلات کے تحفظ پر ہے۔ حکومت جنگلات کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ شجرکاری کے ذریعے نیلم کو سرسبزوشاداب بنا رہے ہیں۔ میرٹ کی پاسداری سے تعلیم یافتہ اساتذہ نسل نو کی تعمیر میں کردار ادا کریں گے۔نیلم میں ترقیاتی سکیمیں زمین پر نظر آ رہی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کے ذریعے جاری سکیموں سے نیلم کی آبادی کیلئے سڑکوں کا جال بچھارہے ہیں۔ شاہراہ نیلم کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا کام رواں ہفتے میں شروع ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے گزشتہ روز حلقہ انتخاب کے دورے کے دوران یونین کونسل دودھنیال میں مختلف تقاریب اورکارنر میٹنگز میں مسلم لیگ ن کے کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی ہمراہ سپیکر قانون سازاسمبلی خواجہ بشیر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ خواجہ سعید شاد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ سرور اعوان، سٹیٹ آفیسر خواجہ لعل دین،اے ڈی صحت مبشر گیلانی،سینئر لیگی رکن عبد القیوم بٹ،یونس شاکر ایڈووکیٹ،عبداللہ ڈار انقلابی، صدر ٹیچر آرگنائزیشن نیلم عبدالعزیز آزاد، پروجیکٹ مینیجر لوکل گورنمنٹ راجہ فتح اللہ،ایس ڈی او برقیات ارشاد اعوان،مشتاق بٹ، حاجی ہارون الرشید سمیت دیگر افراد موجود تھے۔سپیکرآزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے یونین کونسل دودھنیال کے تفصیلی دورے کے دوران دوسٹ میں مرحوم ریٹائرڈ بلاک آفیسر سردار اشرف خان،تہجیاں میں لیگی رکن نورالدین اورشیخ بیلہ میں محمد یاسین کے گھر فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے دودھنیال میں ٹریفک حادثے میں ہونے والی دوکان کا معائنہ کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سپیکرآزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے دودھنیال بٹنگی میں جیپ حادثے کی جگہ کا معائنہ کیاہے۔یونین کونسل دودھنیال میں لیگی عہدیداران کے ساتھ تفصیلی گفتگو اور وارڈ سطح پرمسائل سنے اور مشاورت کی۔ شاہ غلام قادر

تازہ ترین خبریں