04:19 pm
 ظفروال،وین اورکوچ میں المنا ک تصادم،7 افراد جاں بحق،16زخمی

ظفروال،وین اورکوچ میں المنا ک تصادم،7 افراد جاں بحق،16زخمی

04:19 pm

نارووال(آن لائن)ظفر وال روڈ پرکوچ سے تصادم کے باعث وین میں آگ بھڑک اٹھی ‘جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے سمیت 7 افرادجھلس کر جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وین لاہور سے ظفر وال جا رہی تھی کہ کوچ سے تصادم سے ہو گیا ،حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق اور16 زخمی ہو گئے ،
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال منتقل کردیاگیا۔

تازہ ترین خبریں