04:41 pm
عمران خان نے فواد چودھری ، سمیع ابراہیم جھگڑے کا نوٹس لے لیا

عمران خان نے فواد چودھری ، سمیع ابراہیم جھگڑے کا نوٹس لے لیا

04:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صحافی سمیع ابراہیم کو فواد چودھری کے تھپڑ مارنے کے واقعے کا وزیر اعظم عمران خان نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور فوری طور پر مشیر اطلاعات کو واقعے کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا امور سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعہ پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو برداشت کرنا چاہیے تھا
اور کسی بھی میڈیا پرسن کے خلاف ایسی حرکت کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سارے معاملے سے متعلق ایک رپورٹ مرتب کریں اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیاجاسکے۔

تازہ ترین خبریں