04:45 pm
شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس کے دوران لاپرواہی برتنے والے معطل

شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس کے دوران لاپرواہی برتنے والے معطل

04:45 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس کے دوران کیٹ فلٹر لگا کراسے لائیو چلادینے کی سنگین غلطی پر ذمہ داروں کو سزادے دی گئی۔،میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی پریس کانفرنس کر رہے تھے جسے صوبائی حکومت نے فیس بک پر لائیو نشر کیا
لیکن اس دوران سوشل میڈیا ٹیم اہلکار فیس بک کی لائیو سٹریمنگ کے دوران ’’کیٹ فلٹر‘‘ہٹانا بھول گئے اور پھر لائیو سٹریم میں شوکت یوسفزئی اور محکمہ اطلاعات کے افسر کے سر پر بلی کے مارکس لہراتے رہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈ یا انچارج نے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو معطل کردیا ۔

تازہ ترین خبریں