07:53 am
حکو مت نے جنوبی پنجاب صوبےکے صوبائی سطح پر علیحدہ تنظیمی سیٹ اپ قائم کرنے کا اعلان کردیا

حکو مت نے جنوبی پنجاب صوبےکے صوبائی سطح پر علیحدہ تنظیمی سیٹ اپ قائم کرنے کا اعلان کردیا

07:53 am

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی پنجاب صوبےکےحوالےسےپاکستان تحریک انصاف نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی سطح پر علیحدہ تنظیمی سیٹ اپ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ سطح پر صوبائی تنظیمی سیٹ اپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا
کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کےسیاسی وانتظامی حقوق کے لیے متحرک ہے، صوبےکی سطح کی تنظیم قائم کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان سے ہدایت لی۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد جنوبی پنجاب کے لیےصوبےکی سطح کی تنظیم سازی کریں گے، تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا آگے بڑھائے گی۔سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ ملک کےدیگرحصوں میں تنظیم سازی کاعمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی تنظیمِ نوکےحوالےسےاہم امورپرتفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔یاد رہے کہ 2 جون کو تحریک انصاف نے ملک بھر کی تمام تنظیمیں اور شعبہ جات کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا، اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیموں اور شعبہ جات کو تحلیل کردیا گیا۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ ذیلی تنظیمیں اور شعبہ جات تحلیل ہونے والے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں جبکہ سیف اللہ خان نیازی چیف آرگنائزر، مخدوم شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین، ارشد داد جنرل سیکریٹری، سردار اظہر طارق خان سیکریٹری فنانس، عمر سرفراز چیمہ سیکریٹری انفارمیشن اور ڈاکٹر عبداللہ ریار سیکریٹری او آئی سی کے عہدوں پر کام کریں گے

تازہ ترین خبریں