08:47 am
فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری کی مخالفت کردی

فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری کی مخالفت کردی

08:47 am

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک )وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ایک مر تبہ پھر اپنی ہی حکو مت کے فیصلے کیخلاف سر گرم ہو گئے ہیں چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری کیخلاف سیکرٹری کیبنٹ کو خط لکھ دیا ہے ۔فواد چو ہدری نے خط میں لکھا ہے کہ مجو زہ تقر ری قا نو ن کی خلاف ورزی نظر آتی ہے، ارشدخان کی چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی کے معاملے پروزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری ایک بارپھراپنی ہی حکومت کیخلاف سرگرم ہوگئے۔فوادچوہدری نے چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری کیخلاف سیکرٹری کیبنٹ کو خط لکھ دیا،
خط کے متن میں کہا گیا کہ مجوزہ تقرری قانون کی خلاف ورزی نظر آتی ہے، لگتا ہے کہ وزیراعظم کے اختیار کو ایک غیر قانونی تقرری کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔خط میں مزید کہا گیا کہ ارشدخان کوپی ٹی وی بورڈ کاچیئرمین مقرر کیا گیا تھا،ان کی تقرری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا،ارشدخان کو17لاکھ سے زائد پیکج پرذمہ داری دی گئی،ہائیکورٹ نے تقرری کیخلاف درخواستیں منظورکرلی تھیں۔خط میں تجویز دی گئی ہے کہ پی ٹی وی بورڈکی تشکیل نو کامعاملہ وفاق کو بھجوایا جائے۔خط کےمتن میں کہا گیا کہ تقرری سپریم کورٹ کے قاسمی کیس کی خلاف ورزی ہے،لگتا ہےچیئرمین پی ٹی وی کی تقرری بہت جلدی میں کی گئی،تقرری میں قانونی تقاضوں کا خیال نہیں رکھا گیا،رابطہ کرنے پر فواد چوہدری نےخط کی تصدیق کردی۔

تازہ ترین خبریں