02:56 pm
اسلام آباد میں 14 آگست سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد ہوگی،زرتاج گل

اسلام آباد میں 14 آگست سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد ہوگی،زرتاج گل

02:56 pm

اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 14آگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کو ختم کردیا جائے گا کیونکہ پاکستان دنیان بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والا ملک ہے اور وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے خصوسی اقدامات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار زرتاج گل نے پیر کے روز وفاقی دارلحکومت کے ایک نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دنیا کا پہلا شہر ہوگا جہاں پر پلاسٹک بیگز 14آگست سے مکمل طور پر ختم کردئییجائیں گے
انہوں نے کہا کہ پاکستان ددنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والا 7واں ملک ہے اس لیے وزیر اعظم عمران خان نے بھی موسیماتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان میں سیلاب ،ہیٹ ویویز جیسی قدرتی آفات آتی رہتی ہے تو اس کیلئے حکومت نے بلیئن ٹری سونامی کا منصوبہ شروع کیا اور کلین گرین کے انیشیٹیو کا بھی آغاز کیا توقع ہے کہ اب موسیماتی تبدیلی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات میں مثبت پیشرفت ہوگی

تازہ ترین خبریں