04:08 pm
شہباز شریف کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے

شہباز شریف کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے

04:08 pm

لاہور(آئی این پی)احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اپنایا گیا
کہ مشتاق چینی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیںاگر مشتاق چینی جوڈیشل کر دیا جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔عدالت نے نیب کے بیان پر مشتاق چینی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت مشتاق چینی کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں رومال سے ہوا دی جاتی رہی۔

تازہ ترین خبریں