04:09 pm
 چیئرمین پی سی ، چیف سلیکٹر سمیت کس کس کی چھٹی کے امکانات ، اسمبلی میں بڑا اقدام اٹھالیا گیا

چیئرمین پی سی ، چیف سلیکٹر سمیت کس کس کی چھٹی کے امکانات ، اسمبلی میں بڑا اقدام اٹھالیا گیا

04:09 pm

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) نے ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ، چیف سلیکٹر سمیت ذمہ داران کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پوری قوم میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ورلڈ کپ کے لیے پی سی بی نہ تو پلانگ کی اور نہ ہی قوم کو بہترین کھلاڑی دے سکے جسکی وجہ سے شائقین کرکٹ میں انتہائی مایوسی پائی جارہی ہے۔کھلاڑیوں کے حوالے سے وزیراعظم بھی انھیں ریلو کٹے قرار دے چکے ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس بات کی بھی تحقیقات کرے کہ میچ سے قبل کھلاڑی نائٹ کلب میں کس طرح پارٹیاں مناتے رہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی، چیف سلیکٹر سمیت ذمہ داران فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں۔

تازہ ترین خبریں